ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو:گٹرمیں صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3مزدورفوت

بنگلورو:گٹرمیں صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3مزدورفوت

Wed, 08 Mar 2017 10:52:23    S.O. News Service

بنگلورو،7مارچ(ایس او نیوز)گٹر(میان ھول) میں صفائی کے لئے نیچے اترے تین مزدور دم گھٹنے سے فوت ہوگئے۔ سی وی رامن نگر ککداس پورہ علاقہ میں کل درمیانی شب پیش آئے اس علاقہ میں فوت مزدوروں کی شناخت آندھرا پردیش پراکاشم ضلع کے ایریا (35) انجنیا ریڈی (40) اور دھواتی نائیڈو(40) کے طورپر کی گئی ہے ۔یکے بعد دیگرے صفائی کیلئے گٹر میں اترے صفائی کرمچاری دم گھٹنے سے پریشان ہوکر ایک دوسرے کی مدد طلب کرتے رہے لیکن اندر اس طرح پھنسے کہ دم گھٹنے لگا۔دم گھنٹے کی وجہ سے تینوں بے ہوش ہوگئے ۔فائر سروس عملے نے تینوں مزدوروں کو گٹرسے باہر نکالا۔ لیکن ایک مزدور گٹرکے اندر ہی دم توڑ چکا تھا جبکہ دیگر دو مزدور اسپتال لے جاتے وقت درمیانی راستہ میں فوت ہوگئے۔ تینوں لاشوں کو بورنگ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ۔ صرف ایک مزدور کا خاندان شہرمیں مقیم ہے جبکہ دیگر دونوں کے رشتہ داروں کے متعلق تفصیلات نہیں ملیں ۔ بیپنہلی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا ۔اس واقعہ کے بعد کنٹراکٹر انجنیا لاپتہ ہوچکا ہے ۔اس کے خلاف آئی پی سی سیکشن 304کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔مزدورں کو گٹر کے اندر اترکرصفائی نہ کرنے کے لئے عدالت کا حکم جاری ہے ۔اس کی خلاف ورزی کا نتیجہ کہ تین مزدور اپنی جان گنوا بیٹھے ۔مقامی افراد نے پرزور مطالبہ کیا کہ ضروری آلات کے بغیر گٹر کی صفائی کے لئے نیچے اتارنے والے کنٹراکٹر اور اس کے لئے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ ریاستی وزیر برائے بنگلورترقیات کے جے جارج نے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 10لاکھ روپئے کا معاوضہ جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ اس معاملہ کی مکمل جانچ کرکے قوانین کے خلاف ورزی کئے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ میئر جی پدماوتی نے بھی جارج کے ہمراہ حالات کا جائزہ لیا اوراخباری نمائندوں سے تین مزدوروں کی جانوں کے اتلاف کیلئے کنٹراکٹر ذمہ دار ہے۔ اس لئے کنٹراکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا انہوں نے بھی یقین دلایا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے امکو نامی کمپنی کنٹراکٹ حاصل کرتے ہوئے تعمیری کام کررہی ہے ۔مزدوروں کو نیچے اتارکر گٹر کی صفائی کاکام کرنے سے قبل جدید آلات کا استعمال کرکے صفائی کی جاسکتی تھی ۔لیکن کنٹراکٹر نے مزدوروں کے ذریعہ صفائی کا جوفیصلہ کیا وہ سراسر غلط تھا۔


Share: